کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے میڈیا پر عائد پابندیوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے تمام میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دیے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے کو دبانے اور ذرائع ابلاغ پر مکمل کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔طالبان حکومت کے تحت کام کرنے والی میڈیا سپورٹ تنظیمیں پہلے ہی دھمکیوں، سخت پابندیوں اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں۔پرمٹس کی منسوخی سے ان کے لیے کام کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی آمرانہ سوچ اور غیر منصفانہ فیصلوں کے باعث آزاد صحافت شدید خطرے میں ہے اور صحافیوں کے لیے کام کرنا مزید غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طالبان شفافیت، جوابدہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دبانے کے لیے میڈیا پر شکنجہ سخت کر رہے ہیں تاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپایا جا سکے۔