ڈیفنس سے نسیم،ماڈل ٹائون سے فریاد، راوی روڈ سے دانش کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں نقب زنی کی وارداتیں کم نہیں ہو سکیں ۔ نشتر کالونی میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ۔ چور خاتون شائستہ کے گھر سے 69لاکھ روپے کی نقدی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔ شائستہ نے گھر کی الماری میں 14تولے سونا اور سات لاکھ کیش رکھا ہوا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔اسکے علاوہ بادامی باغ میں سلطان سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں امتیاز سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں مراتب سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں منور سے 4لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ڈیفنس سے نسیم جبکہ ماڈل ٹائون سے فریاد، راوی روڈ سے دانش اور مصطفی ٹائون سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔