لیاقت آباد میں ایک گھر سے گردن کٹی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وسیم جبار کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی جیب سے ایک تحریری نوٹ بھی ملا ہے جس میں خودکشی کا عندیہ دیا گیا ہے، تاہم واقعہ انتہائی مشکوک ہونے کے باعث پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس شواہد اکٹھے کر کے واقعے کے اصل حقائق جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔