جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے:برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا

مشرق وسطی میں اپنے شراکت داروں کیساتھ رابطے میں ہیں ‘ بھرپور کردار اداکریں گے:فرانسیسی وزیراعظم
پیرس(آئی این پی )فرانس، آسٹریلیا، اور برطانیہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ایکس پر اپنے بیان میں فرانسیسی صدر کہا کہ میں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کی اور دونوں رہنمائو ں کے جنگ بندی پر رضامندی کے فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے اور یہ امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی تمام محاذوں پر، بشمول لبنان، مکمل طور پر نافذ کی جائے گی۔ فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ اس پیش رفت سے جامع مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی جو ایک طویل المدتی امن معاہدے تک لے جا سکتی ہے، فرانس مشرقِ وسطی میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔