نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے ایک گائوں میں لڑکی کی شادی پر خاندان کے 40 افراد نے سر منڈوا دئیے۔بھارتی میڈیارپور ٹس کے مطابق ریاست اوڈیشہ کے ضلع رائے گڑھ میں ایک قبائلی لڑکی کی شادی کے بعد اس کے خاندان کے 40 افراد نے مبینہ طور پر ایک رسم کے تحت سر منڈوا دئیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا تعلق ایک شیڈیول ٹرائب برادری سے تھا، جبکہ لڑکی نے اہل خانہ کی مخالفت کے باوجود دوسری ذات کے ایک شیڈیول کاسٹ کے نوجوان سے شادی کی جو پڑوس کے گائوں سے تعلق رکھتا ہے، لڑکی کی دوسری ذات کے لڑکے سے شادی پر اہل خانہ، رشتے دار اور گاں والے ناخوش تھے۔شادی کے بعد پورے خاندان کو گائوں کے رسم و رواج کے مطابق ناپاک قرار دے کر سماجی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا، برادری میں رہنے کے لیے خاندان کے تقریبا 40 افراد نے سر منڈوا دیے۔