پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلے میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کے 217 رنز کے تعاقب میں  آئرش ویمن ٹیم 44 اوورز میں 179 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان ویمن ٹیم کی ڈیانا بیگ نے 35 رنز کے عوض 4 وکٹ لیں جبکہ نشرہ سندھو نے 3، سعدیہ اقبال نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ آئرلینڈ کی گیبی لوئس اور ایمی ہنٹر نے 44، 44 رنزبنائے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوورز میں 217 رنز بنائے تھے