لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کوآخری گیند پر شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میزبان ٹی 20ئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی،آئرش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اورلا نے 51 اور ڈیلانی نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ریبیکا نے برق رفتار 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔امین شمیم کی تین وکٹیں رائیگاں گئیں۔اس سے قبل پاکستان گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اورآئرلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔شوال ذوالفقار 33 اور نتالیہ پرویز 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں، منیبہ علی نے 27 اور ایمن فاطمہ نے 23 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ ویمنز کی جانب سے لارا اور مرے نے دو، دو کھلاڑیوں کو ٹی 20ؤٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈبلن میں ٹی 20ئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں 11 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 143 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر131رنز بناسکی تھی۔پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے 29 اور رامین شمیم کے27 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکے تھے اور لاپرنڈرگسٹ نے 3 اور جین میگیور نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔