آئرلینڈ نے پاکستان سے مزید 100ڈاکٹر مانگ لئے

مزیدممالک صحت کے شعبہ میں سی پی ایس پی کی خدمات حاصل کرناچاہتے ہیں: پروفیسرخالدمسعود گوندل
اسلام آباد (آئی این پی )دفاعی شعبہ کے بعد صحت کے شعبہ میں پاکستان کا عالمی سطح پر عالیشان مقام بن گیااورکالج آف فزیشنزاینڈسرجنز پاکستان سے تربیت یافتہ ڈاکٹرزاور طبی ماہرین کی دنیامعترف ہوگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق  صدر سی پی ایس پی پروفیسرخالدمسعود گوندل کاکہناہے کہ آئرلینڈ نے پاکستان سے مزید 100ڈاکٹرز مانگے ہیں ،قطرمیں سی پی ایس پی کی ڈگری کوپی ایچ ڈی کے برابرتصورکیاجاتاہے۔پروفیسرخالدمسعود گوندل کاکہناہے کہ مزیدممالک ہماری صحت کے شعبہ میں سی پی ایس پی کی خدمات حاصل کرناچاہتے ہیں ۔