لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹریفک آگاہی مہم کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں لاہور کی معروف شاہرہ پر ایک پیدل شخص کو سڑک پار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پیدل چلتا شخص ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر کا شکار ہو جاتا ہے۔سیف سٹی سنٹر میں موجود ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے موقع پر طبی امداد کیلئے ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے شہری کو طبی امداد فراہم کی۔حادثے میں پیدل چلنے والے شخص کوچوٹیں آئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ویڈیو کے اختتام پرشہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ پیدل سڑک پار کرتے وقت زیبرا کراسنگ یا اوورہیڈ برج کا استعمال لازمی کریں۔