اسلام آباد (آئی ا ین پی )پی ٹی اے نے آن لائن فراڈ پر 604یو آر ایل بلاک کردئیے۔ جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال ہورہے تھے۔دستاویز کے مطابق شہریوں کو جعلی بینک اکائونٹس میں رقم جمع کرانے کے لیے ورغلایا جاتا تھا۔ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک نے ای پورٹل کے ذریعے جعلی اکائونٹس کی نشاندہی کی تھی۔