میں جانتا ہوں صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بڑے معترف ہیں
میں نے وہ تبدیلیاں خود دیکھی ہیں جنہیں ولی عہد نے اپنایا ،میں ان سے متاثر ہوا ہوں
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ سعودی عرب روشنی کی طرف گامزن ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان انہوں نے سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کے بعد جاری کیا، جو اس وقت سرکاری دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں۔اپنے بیان میں سینیٹر گراہم نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں میں سعودی عرب کے ساتھ میری بات چیت نے مجھے اس بات پر پراعتماد کر دیا ہے کہ مملکت تاریکی کے بجائے روشنی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ سینیٹر گراہم نے کہا کہ وہ جلد سعودی عرب کے دورے کے منتظر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برسوں میں انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ ایک مضبوط پیشہ ورانہ تعلق قائم کیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بڑے معترف ہیں۔ میں نے وہ تبدیلیاں خود دیکھی ہیں جنہیں ولی عہد نے اپنایا ہے اور میں ان سے متاثر ہوا ہوں