رفتار کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ، ڈرائیور گرفتار

 قاسم سڑک پیدل کراس کر رہا تھا ،کاچھا روڈ پر حادثہ پیش آگیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کاہنہ کے  علاقے کاچھا روڈ پر پیش آیا جہاں 9 سالہ قاسم سڑک پیدل کراس کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے سوسائٹی سے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔