کراچی(آئی این پی )کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کا تیسرا واقعہ سامنے آیا جہاں صدر کریم سینٹر میں بھی آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صدر کریم سینٹر میں آگ پر قابو پانے کیلئے دو فائر ٹینڈر روانہ کر دئیے گئے۔اس سے قبل کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی)کے آفس میں آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا جبکہ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی ہیڈ آفس میں موجود میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضی وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے 2 فائر ٹینڈرز نے کارروائی کی اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے