ہیڈ بلوکی جنگل میں چند دن بعد پانچویں بار آتشزدگی

پتوکی ( خصوصی رپورٹ) ہیڈ بلوکی پھول نگر کے جنگل میں چند دن بعد پانچویں دفعہ آگ لگ گئی ،لاکھوں روپے کے درخت جل کر خاکسترہو گئے۔ سابق حکومت نے 2200 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کرا کر اس پر شجرکاری کر ا دی تھی۔گزشتہ روز پانچویں دفعہ آگ لگنے سے شعلے آسمان تک جا پہنچے اور دھوئیں کے بادلوں نے ارد گرد کی آبادیوں کو لپیٹ لیا۔