دور یاستی حل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مکمل ساتھ دیں گے، اسرائیل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکے: ایڈملی بینڈکا دارالعوام میں خطاب
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی آبادکاری پر پابندیوں کا اعلان کر دیا۔برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ نے دارالعوام میں خطاب کرتے ہوئے کہا مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری غیر قانونی ہے، مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جا رہی ہے۔ایڈملی بینڈ نے بتایا کہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے 30 لائسنس پہلے ہی معطل کر چکے ہیں، غزہ میں 70 ہزار افراد کا قتل کیا گیا جس میں 20 ہزار بچے بھی شامل ہیں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 60 فیصد گھروں کو تباہ کر دیا گیا، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں، جان بوجھ کر عام عوام کو نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ غزہ میں جنگی جرائم کیے گئے، غزہ سے متعلق آئی سی جے کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں، غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے، مغربی کنارے میں تعمیراتی کاموں میں قابضین کی مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں گے، غزہ میں مظالم کرنے والے عناصر کا احتساب یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا دور یاستی حل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مکمل ساتھ دیں گے، اس کی حمایت کرنا ہماری حکومتی پالیسی ہے، اسرائیل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکے۔