اسرائیل نے ہماری حدود میں بمباری کی:شامی حکومت

اسرائیل نے ہماری حدود میں بمباری کی:شامی حکومت

شامی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے مختلف شہروں پر بمباری کی ہے۔

 وزارت خارجہ نے اس حملے کو "خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلی جارحیت" قرار دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حمص، لطاکیہ اور تاریخی شہر پالمیرا کو نشانہ بنایا، تاہم شامی حکومت نے حملوں میں ہونے والی تباہ کاری کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔