اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی، بمباری سے بچے سمیت 8 افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی، بمباری سے بچے سمیت 8 افراد شہید

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کی مشکلات کا سلسلہ برقرار، اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیے، تازہ بمباری میں بچے سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 48 ہزار 503 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 11 ہزار 927 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف قطر پہنچنے والے ہیں تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر حد بندی کے لیے مذاکرات کا اعلان کیا ہے، اور اس نے لبنان، امریکا اور فرانس کے ساتھ مشترکہ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیل نے پانچ لبنانی شہریوں کو جو یرغمال بنائے گئے تھے، رہا کر دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تھا۔