ترکی کے شمالی علاقے میں شادی کی خوشیوں کے دوران کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے 23 سالہ دولہا علی کی جان لے لی۔
ترک میڈیا کے مطابق دولہا اپنی دلہن کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بنا۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر دلہن کی رشتہ دار خاتون نے کی تھی۔ واقعے کے بعد 47 سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس کے گھر کے باغ سے دو غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوئے۔ پراسیکیوٹرز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے بھی شمال مشرقی صوبے طرابزون میں شادی سے قبل کی گئی ہوائی فائرنگ کا نتیجہ تھا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔