لاہور(کرائم رپورٹر)پاک چین تعاون مزید مستحکم سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے 24/7 چائنیز ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کی ہدایت پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے چائنیز ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔چائنیز ہیلپ لائن کا مقصد چینی شہریوں کو سکیورٹی سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہیچائنیز ہیلپ لائن آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے مزین ہے، جو شکایات اور مسائل کے بروقت، مؤثر اور شفاف حل کو یقینی بناتی ہیچینی شہری اپنی شکایات، خدشات اور تجاویز براہِ راست ہیلپ لائن پر درج کروا سکتے ہیں۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے چائنیز لینگویج کوالیفائڈ اہلکار آپریشن روم سے تمام کالز کو مانیٹر کرتے ہیں۔شکایات کو ایس او پیز کے مطابق فوری پراسیس کر کے ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کو رپورٹ کیا جاتا ہیڈی آئی جی غازی صلاح الدین کے احکامات پر تمام مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جاتا ہیڈی آئی جی غازی صلاح الدین کے مطابق چائنیز ہیلپ لائن نہ صرف سکیورٹی مسائل کے فوری حل میں سنگ میل ثابت ہوگی بلکہ چینی شہریوں کے لیے ایک پْرامن ماحول فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔یہ اقدام دونوں ممالک کی عوام کے درمیان اعتماد اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا