نامعلوم شخص نے فصل کماد سے نکل کرقصبہ گہلن کے رہائشی45سالہ یونس جٹ پرفائرنگ کردی
تلونڈی(خصوصی رپورٹ )کھیتوں میں جانوروں کیلئے چارہ لینے گئے باپ کو 2بچوں کے سامنے قتل کردیاگیا،قصبہ گہلن کے رہائشی 45 سالہ یونس جٹ کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ، عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول اپنے بچوں کے ہمراہ جانوروں کے لیے چارہ لینے آیا تھا کہ اچانک فصل کماد سے نکلنے والے ایک شخص نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی،مقتول کے بچوں نے بتایا کہ ہم اپنے والد کے ساتھ چارہ لینے آئے تھے کہ ہمارے سامنے ایک شخص نے فائرنگ کرکے ہمارے باپ کو ابدی نیند سلادیا،بارش کے باعث اطلاع ملنے میں تاخیر ہوئی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا، مقتول پانچ بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔