البانیہ میں رومن دور کا عظیم الشان 1700 سال قدیم مقبرہ دریافت

البانیہ میں رومن دور کا عظیم الشان 1700 سال قدیم مقبرہ دریافت

تیرانا: ماہرینِ آثار قدیمہ نے البانیہ میں ایک غیر معمولی دریافت کی ہے، جہاں شمالی مقدونیہ کی سرحد کے قریب رومن دور کا ایک وسیع مقبرہ کھوج نکالا گیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق یہ مقبرہ تیسری سے چوتھی صدی عیسوی کا ہے۔

دریافت کیسے ہوئی؟
یہ دریافت اس وقت ممکن ہوئی جب مقامی افراد نے علاقے میں کچھ غیر معمولی پتھروں کی نشاندہی کی۔ انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی کے ماہرین نے اگست کے اوائل میں کھدائی شروع کی تو زیرِ زمین ایک بڑا اور پیچیدہ ڈھانچہ سامنے آیا۔

اہم تفصیلات
مقبرہ نو میٹر لمبا اور چھ میٹر چوڑا ہے، جو علاقے کے دیگر مقبروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ وسیع اور دیدہ زیب ہے۔اس ڈھانچے کے ساتھ موجود چونے کے بڑے پتھروں پر یونانی زبان میں تحریریں درج ہیں۔پراجیکٹ کے سربراہ ایرکسن نکولی کے مطابق تحریروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں دفن شخص کا نام "جیلیانو" تھا، جو رومن دور میں ایک عام نام تھا۔مقبرے سے سونے کی کڑھائی والا کپڑا بھی برآمد ہوا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ یہاں دفن شخص کا تعلق ممکنہ طور پر کسی معزز یا خوشحال خاندان سے تھا۔
مستقبل کا منصوبہ
البانیہ کی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس تاریخی مقام کو جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور اسے سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ مقامی اور غیر ملکی سیاح رومن دور کی اس نایاب نشانی کو قریب سے دیکھ سکیں۔