میڈرڈ: اسپین نے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ یہ فیصلے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کو اس کے جرائم پر جواب دہ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین نے:اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی اور دفاعی تجارت معطل کر دی۔اسرائیل جانے والے ہتھیار بردار جہازوں اور طیاروں کو اسپین کی بندرگاہوں اور فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک افراد کے اسپین داخلے پر پابندی عائد کی۔اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی۔اس اعلان کے بعد اسپین اور اسرائیل کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ اسپین نے اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلا لیا، جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اسپین کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسپین کے دو وزیروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔