گلوبل صمود فلوٹیلا: پاکستانی اور عالمی کارکن غزہ جانے کے لئے تیونس پہنچ گئے

تیونس(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنان، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، غزہ کی جانب امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں شامل ہونے کے لیے تیونس پہنچ گئے ہیں۔اس فلوٹیلا کا مقصد اسرائیلی محاصرے کو توڑنا اور غزہ کے متاثرہ عوام تک امداد پہنچانا ہے۔ سابق پاکستانی سینیٹر مشاق احمد خان بھی اس قافلے کا حصہ ہیں، جبکہ آسٹریلیا، جرمنی، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، کویت، مالدیپ، ناروے اور دیگر ممالک کے کارکنان بھی شریک ہیں۔