فلک جاوید کا اپنی بہن اور الہ دین کو لڑائی ختم کرنے کا مشورہ

 میری ذاتی لڑائی نہیں ، سارا مسئلہ بانی کے حکم کی خلاف ورزی ہے 
  لڑائی سوشل میڈیا کی لڑائی بن گئی ، مخالفین فائدہ اٹھا رہے ہیں بس کریں
لاہور(آئی  این پی)پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید خان نے اپنی بہن کی الہ دین کے ساتھ صلح کروانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹویٹ پر پیغام جاری کیا جس پر الہ دین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی لڑائی نہیں ہے ، سارا مسئلہ ہی عمران خان کے حکم کی خلاف ورزی ہے ۔رپورٹ  کے مطابق فلک جاوید خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ آپ کی آپسی لڑائی اور بحث کی وجہ سے پورا ٹویٹر تقسیم  ہے جس وقت عوام کا فوکس صرف عمران خان ہونا چاہیے ایسے میں ہر کوئی ایک دوسرے سے لڑ رہا ہے برائے مہربانی اس کو ختم کریں آپ میں بہت انرجی ہے تو آپ ایک space بنائیں اور وہاں سوال جواب کر لیں یہ دو لوگوں کی لڑائی سوشل میڈیا کی لڑائی بن گئی ہے اور مخالفین اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں بس کریں۔۔الہ دین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری صنم جاوید کے ساتھ نہ کوئی لڑائی پہلے تھی نہ اب ہے ، اس کی سپورٹ میں میری وڈیو آج بھی موجود ہیں ، مسل سارا عمران خان کے حکم کی  خلاف ورزی کا ہے ، آپ سمیت تمام لوگوں سے گزارش ہے گنڈاپور سے کہیں خان کے حکم مانے اور خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ پہنچے ۔ اگر خان عزیز ہے تو خدا کا واسطہ ہے ان رنگوں میں مت الجھیے اور نہ ہی گنڈاپور کو ایسے کور دیں ، جیسے آپ گنڈاپور سے سوال کر رہی ہو ایسے صنم بھی کر سکتی ہے مگر نہیں کر رہی ۔ اب کیوں نہیں کر رہی یہ آپ جانے عوام جانے۔