راولپنڈی (آن لائن)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے بحری تعاون سمیت دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکواٹر راولپنڈی آمدہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے یو اے سی کے امیر البحر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر غورکیا گیا اورملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔