نانا پاٹیکر کے انتقال پر تنوشری دتہ کا ردعمل، ’ایول ڈیڈ‘ کے الفاظ استعمال کر لیے

نانا پاٹیکر کے انتقال پر تنوشری دتہ کا ردعمل، ’ایول ڈیڈ‘ کے الفاظ استعمال کر لیے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کا سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر دیا گیا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

تنوشری دتہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر ملی ہے، تاہم وہ فی الحال سمجھ نہیں پا رہیں کہ اس پر کیا ردعمل دیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ نے بتایا کہ وہ ایک اہم تقریب میں شرکت کے لیے لکھنؤ جا رہی ہیں اور اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد میڈیا ایک بار پھر ان سے ماضی کے تنازع کے بارے میں سوالات کرے گا، جس کے باعث ان کی موجودہ مصروفیات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔تنوشری دتہ نے اپنی گفتگو میں ’ایول ڈیڈ‘ کے الفاظ بھی استعمال کیے، جس کے بعد ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔ تاہم، اداکارہ نے نانا پاٹیکر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ نانا پاٹیکر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ اس معاملے نے بھارت میں ’می ٹو‘ مہم کے دوران خاصی توجہ حاصل کی تھی۔نانا پاٹیکر 8 اکتوبر 2026 کو 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کے بعد تنوشری دتہ کے ساتھ ماضی کا تنازع ایک بار پھر خبروں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔