70 مسیحی ملازمین کومقدس مقامات کی زیارت کیلئے بھجوانے کااعلان

لاہور ( خصوصی رپورٹ)جیلانی پارک میں ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے مسیحی ملازمین کو مقدس مقامات کی زیارت کیلئے بھیجنے کے حوالے سے قرعہ اندازی تقریب ہوئی۔مہمان صوبائی وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین ، چیئرمین ہارٹیکلچر ایجنسی غزالی سلیم بٹ، ایم ڈی احمد عثمان جاوید، ڈائریکٹر ایڈمن سونیا کلیم و دیگر افسروں ، ملازمین اور یونین عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر بلال یاسین نے اعلان کیا کہ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے تمام 70 مسیحی ملازمین کو مقدس مقامات کی زیارت کیلئے بھیجا جائے گا۔ مسیحی ملازمین ادارے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور انکی خدمات قابل قدر ہیں۔