لاہور: گندم مہنگی ہونے پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

 چکی کا آٹا 180 روپے فی کلو ، فلور ملز کا اڑھائی نمبر آٹا155 روپے فی کلو تک پہنچ گیا
لاہور(آئی این پی ) گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔گزشتہ  دس روز میں چھوٹی چکی کا آٹا دس روپے مہنگا ہوکر ایک سو اسی روپے فی کلو جبکہ فلور ملز کا ڈھائی نمبر آٹا ایک سو پچپن روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے۔  ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالرف ابراہیم نے قیمتوں میں روزانہ اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ  گندم کی قیمتیں مسلسل بڑھنے پر آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،فی کلو گندم 135 روپے سے 140 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ،فلور ملز پر بھی دس روز میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ عبدالروف ابراہیم کے مطابق فلور ملز کا ڈھائی نمبر آٹا 155 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے  جبکہ فلور ملز کے فائن آٹے کی قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی ہے