مہنگائی کے ستائے شہریوں نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
لاہور(آئی این پی )لاہور میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کے ستائے شہر ی مزیدپریشانی کا شکارہوگئے ۔لاہور کی اوپن مارکیٹ میں نجی کمپنیاں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہی ہیں ۔15 روپے اضافے کے بعد نجی کمپنی کا 5 کلوگرام آٹے کا پیک 1035 روپے کا ہوگیا جبکہ دوسری نجی کمپنی پہلے ہی 5 کلوگرام آٹے کا پیک 1020 کا کرچکی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری پریشان ہیں،شہریوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔سرکاری ریٹ کے مطابق آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1100 اور 20 کلو 2200 روپے ہے۔