ڈرون حملوں سے بچائو،خیبرپختونخوا پولیس نے روس یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والا حفاظتی جال لگالیا

پشاور(آئی  این  پی )خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے دفاع کا ایک سادہ اور کم لاگت طریقہ اپنا لیا۔ روس اور یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والا حفاظتی جال اب خیبرپختونخوا کے حساس پولیس تھانوں اور چوکیوں پر بھی نصب کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ڈرون سے گرائے جانے والے دھماکہ خیز مواد کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور میں اب تک 31 حساس پولیس تنصیبات پر یہ جال نصب کیے جا چکے ہیں جن پر تقریبا 2 ہزار 81 میٹر جال نصب کیا گیا ہے جب کہ ضرورت پڑنے پر مزید حفاظتی جال بھی نصب کیے جائیں گے۔