ذخیرہ ما فیا سرگرم ، آٹے کی قلت کا خدشہ

گندم کی فی من قیمت 3700 روپے سے تجاوز کرچکی ، فلور ملز نے آٹے کی پیدا وار روک دی
لاہور (خصوصی رپورٹ)گندم ذخیرہ اندوزحرکت میں آگئے ،گندم کی قیمت میں ہوشربا اضافہ سے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔پنجاب میں بااثر گندم مافیا نے گندم کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے جس سے گندم کی فی من قیمت 3700 روپے سے تجاوز کرچکی ہے، ایک ہفتے میں گندم کی قیمت میں اضافے سے فلور ملز نے آٹے کی پیدا وار روک دی ہے۔ذرائع کے مطابق فلور ملز مالکان دیگر صوبوں میں مہنگے داموں آٹا فروخت کررہے ہیں ،پنجاب کے مختلف اضلاع میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔