ٹی ڈی سی پی کے ملازمین بنیادی سہولتوں سے محروم

لاہور(خصوصی رپورٹ) ٹورزام ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ملازمین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ٹی ڈی سی پی کے ملازمین کئی سالوں بعد بھی سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی سے رجسٹرڈ نہ ہوئے ،سال ہا سال سے ٹی ڈی سی پی کے ملازمین ہونے کے باوجود بنیادی حق سے محروم ہیں ،قانون کے مطابق غیر سرکاری ملازمین کا سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ،ٹی ڈی سی پی میں اس وقت سو کے قریب ملازمین ہیں ،سرکار کا ذیلی ادارہ ہی سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کرنے لگا۔ٹی ڈی سی پی کے ملازمین رجسٹرڈ نہ ہونے سے مفت صحت کی سہولیات ، گرانٹس اور پنشن سے محروم ہیں۔