‘‘تنخواہوں میں کٹوتی نامنظور’’ستھرا پنجاب ملازمین کا احتجاج

صدرگوگیرہ (خصوصی رپورٹ)ستھرا پنجاب ملازمین کا تنخواہوں میں ناجائز کٹوتی پر احتجاج ،تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین نے 36 جوڑے روڈ بلاک کر دیا۔انکاکہناتھاکہ تنخواہوں میں ناجائز کٹوتی قبول نہیں ،ٹھیکیدار کٹوتی کر کے 28 ہزارتنخواہ دے رہا ہے ، مقررہ42 ہزار تنخواہ نہیں دی جارہی۔ ملازمین نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لیکر پوری تنخواہ دلانے کا مطالبہ کیا۔