4 پولیس ملازمین برخاست 10 کی تنخواہوں میں کٹوتی، 9 کو وارننگ

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) فرائض میں غفلت پر اے ایس آئی سمیت 4 ملازمین نوکری سے برخاست،10 ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، 9 کو وارننگ جاری کردی۔ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی جانب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈسپلن کی بحالی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے سخت خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز جاری ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی، غفلت اور بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہیں گے