پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں، احتجاج اساتذہ ضرور کریں لیکن سکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔