مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور سے روانہ، ترجمان سمیت ڈی آئی خان منتقل

مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور سے روانہ، ترجمان سمیت ڈی آئی خان منتقل

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور سے ڈی آئی خان روانہ ہوگئی۔

ترجمان سمیت پوری ٹیم نے اپنے عہدوں سے رخصتی اختیار کرلی۔ترجمان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ "ہم نے گزشتہ 19 ماہ تک وزیراعلیٰ کے ساتھ مختلف محاذوں پر کام کیا، چاہے اسلام آباد دھرنا ہو یا پی ٹی آئی کے جلسے، پوری ٹیم نے بھرپور ذمہ داری کے ساتھ کردار ادا کیا۔"واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد قبائلی علاقے سے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔