بسنت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،محفوظ اور کنٹرولڈ بسنت پر غور

 جشنِ بہاراں پر ثقافتی سرگرمی کے طور پربسنت کی اجازت دی جا سکتی ہے
 جس چھت کیلئے اجازت لی جائے، مالک کو حفاظتی اقدامات کابیانِ حلفی دینا ہوگا
لاہو(آئی این پی )بسنت کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری آ گئی، پنجاب حکومت نے محفوظ اور کنٹرولڈ بسنت کے انعقاد کے امکانات پر غور شروع کر دیا۔حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی، اجلاس میں جشنِ بہاراں کے دوران مخصوص دنوں کیلئے بعض علاقوں میں محفوظ بسنت کے انعقاد کے امکانات اور پتنگ بازی پر ممانعت کے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس لئے انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ جشنِ بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم اس کیلئے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا، جس چھت یا احاطے کیلئے اجازت لی جائے، اس کے مالک کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بیانِ حلفی دینا ہوگا۔تجاویز میں کہا گیا کہ دھاتی ڈور، تندی یا مانجھا لگی ڈور کے استعمال کی سختی سے ممانعت ہوگی جبکہ پتنگ ساز، فروخت کنندگان اور سپلائرز کیلئے ڈپٹی کمشنر سے رجسٹریشن لازمی قرار دی جائے