دسمبر 2025 آسمانی مناظر کے شوقین افراد کے لئے یادگار ہوگا

واشنگٹن (آئی  این پی )دسمبر 2025 فلکیات کے شوقین افراد کیلئے  دلچسپ اور غیر معمولی آسمانی سرگرمیوں سے بھرپور مہینہ ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس دوران بین النظامی دم دار ستارہ 3I/ATLAS زمین کے قریب ترین فاصلے سے گزرے گا، سالانہ جمنائیڈ میٹیئر شاور اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ چاند اور مشتری کا حسین اقتران بھی آسمان کو دلکش بنا دے گا