لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں تہوار بسنت کو منانے کا ایک منفرد انداز سامنے آیا ہے، جہاں ایک فیملی نے اپنی پتنگوں پر پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی نوٹ چسپاں کر کے انہیں ہوا میں اڑایا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بسنت کے آخری روز بھی خوشیوں کا سلسلہ جاری رہا اور اندرون شہر کی ایک چھت پر اس روایت کو منفرد انداز میں منایا گیا۔ بسنت منانے والی فیملی نے اپنی پتنگوں پر 5ہزار روپے کے پاکستانی نوٹوں کے علاوہ کینیڈین ڈالر، امریکی ڈالر اور درہم بھی لگائے، جنہیں اڑایا گیا۔کرنسی نوٹ لگنے کے بعد بازار میں دستیاب عام پتنگیں ہزاروں روپے مالیت کی بن گئیں۔ اس حوالے سے فیملی نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پتنگ کٹنے کے بعد جہاں بھی جائے، وہاں کے لوگ اس سے اپنی ضرورت پوری کر سکیں۔