سلمان خان 59 سال کے ہوگئے، مداحوں کی مبارکبادیں

سلمان خان 59 سال کے ہوگئے، مداحوں کی مبارکبادیں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی 59ویں سالگرہ منا لی۔ سلمان خان کو دنیا بھر میں ان کے مداح مختلف ناموں جیسے بھائی جان، دبنگ خان اور سپر اسٹار کے طور پر جانتے ہیں۔

 ان کی فلمیں، چاہے وہ ایکشن ہوں، تھرل، رومانس یا ٹریجڈی، ہمیشہ بھارت اور بیرون ملک باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں۔سلمان خان نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے بلکہ انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کی مدد کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ وہ واحد اداکار ہیں جن کی متعدد فلمیں 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں، جس نے انہیں فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام بنا دیا ہے۔مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی جا رہی ہے، اور ان کی صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 سلمان خان کی شخصیت اور ان کا منفرد انداز ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔کام کے حوالے سے سلمان خان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی اگلی فلم "سکندر" 2025ء میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ یہ فلم بھی شائقین کو ان کے دبنگ اسٹائل اور منفرد کہانی کے ساتھ محظوظ کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔