ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،600سے 700 روپے فی کلو تک فروخت

پشاور(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا میں مائع پٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ایل پی جی 600 سے 700 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں۔ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ۔ گیس کی فراہمی میں مشکلات کے باعث ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کو مہنگے داموں گیس خریدنا پڑ رہی ہے، جس سے ان کے گھریلو اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر رحمان نے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پرانا ٹھیکہ داری نظام ختم کیے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں استحکام ممکن نہیں