انڈے3روپے مہنگے ، 259 کے درجن

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں پرچو ن سطح پر فارمی انڈوں کے نرخ 3روپے اضافے سے 259روپے درجن ہوگئے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت7روپے کمی سے 570اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 393روپے کلو ہوگئی۔