موسیقار ماسٹر غلام حیدر کی 73ویںبرسی آج منائی جائے گی

لاہور( شوبز ڈیسک)معروف موسیقار ماسٹر غلام حیدر کی 73ویںبرسی آج  منائی جائے گی ۔1908 میں نارووال میں پیدا ہونے والے غلام حیدر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز بمبئی فلم انڈسٹری سے کیا۔معروف گلوکارہ شمشاد بیگم، نور جہاں اور لتا منگیشکر ان کے شاگرد وں میں شامل تھیں۔انہوں نے مختلف مشہور فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی جن میں یملا جٹ، خزانچی، پونجی، شہید، ہمایوں اور مجبور شامل ہیں۔1947 میں آزادی کے بعد وہ لاہور واپس آگئے اور پاکستان فلم انڈسٹری سے منسلک ہو گئے۔ان کی پہلی پاکستانی فلم شاہدہ تھی۔ انہوں نے دیگر کئی پاکستانی فلموں بے قرار، گلنار، اکیلی اور بھیگی پالکن کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی۔حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ موسیقار ماسٹر غلام حیدر 9 نومبر 1953 کو کینسر کے عارضہ کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔