پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی 19ویں برسی آج منائی جائے گی

جہانیاں(آن لائن) پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی 19ویں برسی (آج)27اکتوبرپیر کو منائی جائے گی۔20جنوری 1915ء کوصوبہ سرحد کے شہر بنوں میں جنم لینے والے غلام اسحاق خان نے 1955ء سے لے کر 1993ء تک قریباً نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارے انہوں نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے۔غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین واپڈا ،سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک ،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے ۔ انہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا