سال 2025 کے دوران سی سی ڈی کارروائیوں میں 924 ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں
احمر بھٹی 15 ارکان اسمبلی کے ہمراہ تحریک جمع کرائیں گے، پولیس مقابلوں پرعدالتی کمیشن کا مطالبہ
لاہور(زیڈ این این)پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کے خلاف اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اپوزیشن رکن احمر بھٹی 15 دیگر ارکان کے ہمراہ یہ تحریک جمع کرائیں گے جس میں عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تحریک کے متن میں ایچ آر سی پی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2025 کے دوران 924 افراد مبینہ مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہر ملزم کو شفاف عدالتی کارروائی کا حق حاصل ہے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔