پنجاب پولیس اور قومی تحفظ کمیشن برائے انسانی حقوق نے جواب جمع کرا دیا
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف درخواست پر سماعت کے موقع پر پنجاب پولیس اور قومی تحفظ کمیشن برائے انسانی حقوق نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔جسٹس عبہر گل نے میاں داد ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کی درخواست پرسماعت کی۔اس موقع پر درخواستگزار کا کہنا تھا کہ ابھی تمام فریقین کا جواب عدالتی ریکارڈ پر نہیں، جن فریقین کے جوابات آئے ہیں انہیں پڑھنے اور عدالت کی معاونت کیلئے وقت درکار ہے۔عدالت میں وکیل نے کہا کہ وکلا نے پولیس مقابلے فوری روکنے کیلئے حکم امتناعی کی درخواست دائر کی ہوئی ہے