لاہور (کرائم رپورٹر )بڑے شہروں میں پارکنگ مسائل کو زیر بحث لانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا کارجمع کرا دی گئی۔رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے تحریک التوامیں پارکنگ پلازوں کی عدم تعمیر،نجی پارکنگ سٹینڈز اور پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو نوازنے پر آواز اٹھائی گئی ۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2012سے لاہور جیسے بڑے شہر میں کوئی پارکنگ پلازہ نہیں بنا، آبادی اور گاڑیوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ،شاہ عالم، لبرٹی، مون مارکیٹ، لبرٹی چوک اور علامہ اقبال ٹا ئون کے سرکاری پارکنگ پلازے مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔