تھرپارکر(آئی این پی )تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے سے محسوس کئے گئے۔اسلام کوٹ شہر اور گردونواح میں رات 1 بجکر 35 منٹ پر چند سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے کیے گئے۔ زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلق تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔