لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی خوشی سے سرشار ہوگئے اور قومی ٹیم کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مختصر پیغام میں محسن نقوی نے لکھا، ’الحمدللہ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!‘