ربیعہ ا حسن نے نے رات کو آخری پروگرام کیا،لاش بیڈ روم سے ملی،گردن میں گولی لگی
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ گلشن آباد گھر میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اینکر پرسن (صحافی) ربیعہ حسن جاں بحق ہوگئی۔پولیس ذرائع نے کہا کہ مقتولہ اینکر پرسن نے رات کو نجی ٹی وی پر آخری پروگرام کیا۔مقتولہ کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں تفتہش کررہے ہیں۔سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کا قتل ہمیں رپورٹ ہوا ہے،ربعیہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی ہے، اینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے 1 گولی لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی موقع پر آئی ہے، ہم نے جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ہے، پولیس نے مقتولہ اینکر کے شوہر احسن کو گرفتار کرلیا ہے، شواہد جمع کررہے ہیں ایف آئی آر درج کریں گے۔